ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : تینگنگنڈی سمندر میں غرقآب لڑکے کی نعش بازیافت

بھٹکل : تینگنگنڈی سمندر میں غرقآب لڑکے کی نعش بازیافت

Sun, 25 Dec 2016 21:14:19    S.O. News Service

بھٹکل:25/ڈسمبر  (ایس او نیوز)  تعلقہ کے تینگنگنڈی میں اپنے دوستوں کے ساتھ تیرتے ہوئے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے رتن ایرپا نائک کی نعش اتوار کوبازیافت ہوگئی ہے۔ مقامی عوام کے تعاون سے نعش کو کنارے لانے کے بعد سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ پولس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ خیال رہے کہ رتن اپنے دیگر دو دوستوں کے ساتھ سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا، جبکہ اس کے دو دوستوں کو مقامی ماہی گیروں نے بچاتے ہوئے سرکاری اسپتال کے بعد کنداپورشفٹ کیا تھا۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج دونوں بچے صحت یاب ہورہے ہیں۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس داخل ہواہے ، جانچ جاری ہے۔


Share: